منگل کے روز بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (BANA) کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے عید الفطر اور اپنی سلطنت کے آغاز کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر 1584 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
قابض حکومت کے ہوائی اور توپخانے کے حملوں کی وجہ سے غزہ کے بازار تباہ ہو گئے ہیں اور جو باقی ہیں وہ جنگ اور محاصرے کے نتیجے میں کام کرنے اور سامان کی فراہمی کے قابل نہیں ہیں۔
حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے آج مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے ڈوفف بیرکوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع اور اس حکومت کے "مرکاوا" قسم کے ٹینک کو نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد اور عالمی سطح پر مطالبات کے باوجود صہیونی حکومت کے غزہ کے خلاف مظالم نہ فقط جاری ہیں بلکہ پہلے سے بھی بڑھ چکے ہیں۔
اس موقع پر عبداللہیان کے ہمراہ شامی وزیرخارجہ فیصل مقداد بھی موجود تھے۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے صہیونی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونے والی عمارت کا بھی دورہ کیا۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 153 افراد شہید اور 60 زخمی ہو گئے۔
اگر شہید زاہدی کی پیشہ ورانہ فعالیت کو بیان کر دیا جائے تو ہمیں دیگر اہم کمانڈروں کی شناخت ظاہر ہونے کا خوف دامن گیر ہے اور اگر ہم ان کی فعالیتوں کو کھول کر بیان نہ کریں تو شاید یہ شہید کے ساتھ انصاف کے زمرے میں آئے۔
فلسطینی علاقوں میں انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کاری کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر کے سینیئر اہلکار جوناتھن وائٹل نے کہا: شفا ہسپتال کی تمام کو قبرستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تحریک حماس کے رہنما مرداوی نے واضح کیا کہ اس منصوبے میں غزہ سے صیہونی افواج کے انخلاء، جنگ کے خاتمے، پناہ گزینوں کی غیر مشروط واپسی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور آبادکاری کے لیے فلسطینیوں کے مطالبات کا ذکر نہیں ہے۔
اس کے جواب میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کئی بار بتا چکا ہوں، سیکریٹری جنرل نے گزشتہ ہفتے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ہم خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرے سے پریشان اور فکر مند ہیں۔
شام کے صوبہ درعا کے شمالی علاقے میں تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کی دو ذیلی شاخوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس میں دو طرف کے 17 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے، سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
اس بیان کے مطابق مذکورہ کارروائیاں ڈرون کے ذریعے کی گئیں اور عراقی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے گی۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی تعلیمی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ مظاہروں کا دائرہ پھیلتے ہوئے نارتھ کیرولینا تک پہنچ گیا ہے۔