تاریخ شائع کریں2024 8 April گھنٹہ 19:22
خبر کا کوڈ : 631116

پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پاکستان پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا

ذرائع نے بتایا کہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے، سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پاکستان پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پاکستان پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گوادر سے ایرانی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے، سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا پہلے کیا گیا سروے اور انجیئرنگ ڈیزائن دہائیوں پرانا ہے، پاکستان ممکنہ 18 ارب ڈالر جرمانے سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchzzn--23nxzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ