نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کیلئے دوبارہ جنگ کرنا ممکن نہیں، اسے ایران سے معاہدہ کرنا ہوگا، ایران کی دفاعی پوزیشن بہت مضبوط ہے، جبکہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں آکر پھنس گیا ہے۔
مٹھی بھر لوگوں کی کوئی اہمیت نہیں پوری دنیا کو پاکستان پر اعتماد ہے، جس کے امریکہ اور ایران سے اچھے تعلقات ہیں۔ اسرائیل نے امریکی صدر کو استعمال کیا، امریکہ کا ایران میں آنے کا مقصد چین کو بھی ہدف بنانا تھا
السید الولی (رہبر انقلاب [حفظہ اللہ]) کو ایک محور اور اعلیٰ سیاسی، روحانی اور عقیدتی مرجعیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس نے نقطہ ہائے نظر کی یکجہتی اور اتحاد کا امکان فراہم کیا ہے اور مختلف محاذوں کے درمیان ہم آہنگی کو منظم کرنے والے قطب نما کا کردار ادا کر رہے ہیں
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران کو توقع ہے کہ امریکی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی اور پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کے اس کے حق کا احترام کیا جائے گا۔
امریکہ اب ایک آمرانہ نظام اور جارح ملک میں تبدیل ہوچکا ہے جو عالمی استحکام کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ ٹرمپ دور میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن، مسلمانوں کی بین الاقوامی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندیاں اور مختلف ریاستوں میں مہاجرین بالخصوص صومالی باشندوں کے خلاف مہم جوئی نے امریکہ کو دنیا میں نسل پرستی کا علمبردار بنا دیا ہے
ممتاز عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی دھمکیاں عملی حملے میں تبدیل ہونے کے امکانات کم ہیں، تاہم اگر امریکہ نے کسی بھی سطح پر جارحیت کی تو ایران کا جواب نہایت سخت، ہمہ گیر اور پورے خطے تک پھیلنے والا ہوگا۔
حجت السلام و المسلمین ڈاکٹر بی آزار شیرازی نے بعثت کے واقعے پر مسلمانوں کے اجماع کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم ص کی بعثت پر کلی طور پر تمام مسلمان متفق ہیں بس اس کے وقوع پذیر ہونے کی دن پر اختلاف پایا جاتا ہے، جو کہ کوئی بنیادی اور اختلافی مسئلہ نہیں ہے۔
مغربی طاقتیں ایران کے اندرونی معاملات کو سبوتاژ کرکے خطے میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں لیکن ایرانی عوام غیرملکی دباؤ میں کے سامنے کبھی بھی سرتسلیم خم نہیں کرتے
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا رائے عامہ کی تشکیل، تعلیم، دعوت اور اصلاح معاشرہ کا موثر ذریعہ بن چکا ہے، اگر اسے مثبت اور تعمیری مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے تو یہ علم، شعور اور امن کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے
تہران میں پاکستان کے سفیر نے بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ سمیت مختلف چیلنجز کے مقابلے میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک موجودہ صلاحیتوں سے زیادہ بہتر استفادہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
رسول اکرم ص نے بلال حبشی، صہیب رومی اور سلمان فارسی کو ابتدائی اسلامی معاشرے کے اہم ستونوں میں شامل کرکے قبائلیت کی بنیاد پر طبقاتی نظریات اور معیارات کو ختم کر دیا۔
الریسونی نے واضح طور پر کہا کہ نہ عرب ممالک اور نہ ہی دیگر اسلامی ریاستیں، چاہے وہ انفرادی سطح پر ہوں یا اجتماعی طور پر، ایران کی طرح فلسطینی کاز کی خدمت نہیں کر سکیں
یہ بات شک و شبہ سے بالا تر ہے کہ بیسویں صدی کا یہ عظیم انسان اور دلوں پر حکمرانی کرنے والی سب سے بلند مرتبہ شخصیت آج بھی دنیا بھر کے آزادی و حریت کا شعار بلند کرنے والوں کی مکمل راہنمائی کا سامان لیے ہوئے ہے
پاکستان کے سینئر صحافی ہرمیت سنگھ نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ نے شیر کی طرح زندگی گزاری۔ ایسی مائیں خوش نصیب ہوتی ہیں جو حسن نصر اللہ شہید جیسے لوگوں کو جنم دیتی ہیں۔ ایسا لیڈر دنیا میں صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔
سید حسن نصر اللہ شہید فلسطین، شہید اسلام اور شہید قدس ہیں اور ہم سب کے دلوں میں ہیں۔ فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کی حیثیت سے ہم، ہمیشہ جہاد اور مزاحمت کے اس عظیم مظہر اور نمونۂ عمل کے ساتھ وفادار رہیں گے