کانفرنس میں مغرب اور اسلام مخالف قوتوں کے پھیلائے ہوئے اس پروپگنڈا کو مسترد کیا ہے کہ اسلام عورت کو کنیز بناتا ہے۔ انسانی معاشروں میں پھیلائی جانے والی عریانی و فحاشی نے عورت کے مقام کو کم کیا ہے۔
آیت اللہ خاتمی نے عورت، زندگی اور آزادی کے نعرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مغربی ممالک خواتین کی غلامی کی پیروی کر رہے ہیں، جبکہ اسلام نے خواتین کو زندگی اور عزت دی اور خواتین کے کردار کو زندہ کیا۔
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حامد شہریاری نے مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا۔
اس کانفرنس میں ...