تاریخ شائع کریں2024 23 April گھنٹہ 15:13
خبر کا کوڈ : 632871

ایک نظم جو رہبر انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کے موقع پر پڑھی

سردار سلامی کے بقول حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسرائیلی فوجی اہداف پر حملے کی اجازت ایک پراسرار شعر پڑھ کر دی جو کچھ اس طرح ہے۔
ایک نظم جو رہبر انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کے موقع پر پڑھی
 اسرائیل کے خلاف انجام پانے والے  آپریشن وعدہ صادق کو انجام دینے سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی رہبر معظم حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں حاظر ھوئے تاکہ غاصب اسرائیلی فوجی اہداف پر حملے کی فائنل اجازت لے سکیں اور ولی فقیہ کی تازہ ترین پالیسی کیا ھے؟ اسے جان سکیں۔ 

سردار سلامی کے بقول حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسرائیلی فوجی اہداف پر حملے کی اجازت ایک پراسرار شعر پڑھ کر دی جو کچھ اس طرح ہے۔

 تو را است معجزه در کف ز ساحران مهراس 
 عصا بیفکن و از بیم اژدها مگریز

:(ترجمہ)

تو خود صاحب معجزہ ہے رستے کے ساحروں سے نہ گھبرا؟
 اپنے عصا کو پھینک اور ساحروں کے جادویی اژدھا سے خوفزدہ نہ ہو

اور پھر رہبر معظم حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سورہ اعراف کی آیت نمبر 117 کا یه حصہ تلاوت فرمایا:

وَ أَوْحَيْنَا إِلَى‌ مُوسَى‌ أَنْ أَلْقِ عَصاكَ
 ترجمہ: 
اور ہم نے موسیٰ (ع) پر وحی کی کہ (ان ساحروں کے مقابل) اپنا عصا کو پھینکو۔

قرآن مجید کے مطابق حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا پھینکنے سے نہ فقط فرعون کی مدد کو آئے ساحروں کے سحر کا کام تمام ہو گیا تھا بلکہ فرعونی جابرانه ظالم سلطنت کا کام تمام ھوگیا تھا۔

https://taghribnews.com/vdcgux93qak9w74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ