تاریخ شائع کریں2024 3 May گھنٹہ 14:27
خبر کا کوڈ : 634009

حماس کا ترکی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی معطلی کا خیر مقدم

تحریک حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی قوم کی حمایت میں جمہوریہ ترکی کے حالیہ فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
حماس کا ترکی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی معطلی کا خیر مقدم
حماس نے ترکی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی معطلی کا خیر مقدم کیا ہے۔

تحریک حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی قوم کی حمایت میں جمہوریہ ترکی کے حالیہ فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بیان میں آيا ہے کہ ہم ترکیہ کی جانب سے قابض حکومت کے ساتھ تجارتی لین دین کی معطلی اور منظم نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کے قائم کردہ مقدمے میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حماس کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ہم تمام ممالک بالخصوص عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ "نازی صیہونی" حکومت کے ساتھ اپنے تمام تعلقات منقطع کر لیں۔
https://taghribnews.com/vdcbgab09rhbfgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ