تاریخ شائع کریں2024 8 April گھنٹہ 22:38
خبر کا کوڈ : 631121

مارچ میں صیہونی حکومت کے بجٹ میں ماہانہ خسارہ چار ارب ڈالر ہوگیا

میڈیا ذرائع  نے جنگ غزہ کی وجہ سے صیہونی حکومت کے بجٹ میں 7 ارب ڈالر کے خسارے کی خبر دی ہے۔
مارچ میں صیہونی حکومت کے بجٹ میں ماہانہ خسارہ چار ارب ڈالر ہوگیا
میڈیا ذرائع  نے جنگ غزہ کی وجہ سے صیہونی حکومت کے بجٹ میں 7 ارب ڈالر کے خسارے کی خبر دی ہے۔

 صیہونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز سے اب تک یعنی گزشتہ تین مہینے میں صیہونی حکومت کے بجٹ کا خسارہ 7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔  

 یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو فلسطین کے استقامتی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ لینے کے لئے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف وحشتناک جنگ شروع  کی ۔

غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ چھے مہینے کے دوران اس وحشیانہ جارحیت میں، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم، عام شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور ایک لاکھ دس ہزار کے قریب عام شہریوں کو شہید اور زخمی کیا جن میں ستر فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں لیکن اب تک اپنا کوئی بھی ہدف پورا نہیں کرسکی ہے جبکہ امریکا اور یورپ کی بھرپور مدد اور حمایت کے باوجود  اس جنگ کے نتیجے میں اس کو زبردست بجٹ خسارے کا سامناہے۔   
https://taghribnews.com/vdcdxf09fyt0sf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ