تاریخ شائع کریں2024 9 April گھنٹہ 14:19
خبر کا کوڈ : 631210

پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی پاکستانی سینیٹ کے نئے چئیرمین منتخب

سینیٹ آف پاکستان کی کل 100 نشستیں ہیں جن کے انتخابات ہر 3 سال میں ایک بار ہوتے ہیں اور یہ انتخابات نصف نمائندوں کو منتخب کرنےکے لیے ہوتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی پاکستانی سینیٹ کے نئے چئیرمین منتخب
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی پاکستانی سینیٹ کے نئے چئیرمین منتخب ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر کی نشست مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو دی گئی ہے۔

سینیٹ آف پاکستان کی کل 100 نشستیں ہیں جن کے انتخابات ہر 3 سال میں ایک بار ہوتے ہیں اور یہ انتخابات نصف نمائندوں کو منتخب کرنےکے لیے ہوتا ہے۔

ہر وہ قانون جو ایوان نمائندگان میں منظور ہوتا ہے اسے سرکاری بننے کے لیے سینیٹ سے منظور ہونا ضروری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ سینیٹ کے نئے سپیکر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیدال ناصر خان وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی تحریک انصاف  نے سینیٹ کے نئے چیئرمین کے الیکشن  میں شرکت کا بائیکاٹ کیا ہے۔

71 سالہ یوسف رضا گیلانی 2008 سے 2021 کے درمیان پاکستان کے 16ویں وزیر اعظم کے طور پر برسے اقتدار تھے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں سینیٹ کے نئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان میں جمہوری نظام کا تسلسل قرار دیا۔

سینیٹ کے نئے چیئرمین کا انتخاب مخلوط حکومت کی 2 اہم جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے۔ اس معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی کی چیئرمین شپ مسلم لیگ (ن) اور وائس چیئرمین پیپلز پارٹی ہوگا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccssqex2bq1i8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ