اس بیان کے مطابق مذکورہ کارروائیاں ڈرون کے ذریعے کی گئیں اور عراقی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے گی۔
شیئرینگ :
عراقی مزاحمت نے آج صبح کو 3 بیانات شائع کیے اور اعلان کیا کہ یہ کارروائیاں غزہ کے عوام کی حمایت اور فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے جرائم کے جواب میں کی گئیں۔
اس بیان کے مطابق مذکورہ کارروائیاں ڈرون کے ذریعے کی گئیں اور عراقی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے گی۔
ان بیانات میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام حملے مزاحمتی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے کے مطابق کیے گئے۔ عراقی مزاحمت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں اسرائیل کے اہم ٹھکانوں پر حملے کیے جائیں گے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس ہفتے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے ایلات (جنوبی مقبوضہ فلسطین) کی بندرگاہ میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
عراقی مزاحمت نے قبل ازیں مقبوضہ فلسطین کے شمال مغرب میں واقع بندرگاہ حیفا کی آئل ریفائنریوں پر حملے کا اعلان کیا تھا۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ...