تاریخ شائع کریں2023 28 May گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 594930

سعودی عرب نے شام میں باضابطہ طور پر دوبارہ سفارتخانہ کھول دیا

سعودی ذرائع نے شام میں سفارتخانہ کا باقاعدہ آغاز کرنے کے مقصد سے سعودی اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کے دورۂ دمشق کی اطلاع دی ہے۔
سعودی عرب نے شام میں باضابطہ طور پر دوبارہ سفارتخانہ کھول دیا
سعودی ذرائع نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے شام میں باضابطہ طور پر دوبارہ سفارتخانہ کھول دیا ہے۔

سعودی ذرائع نے شام میں سفارتخانہ کا باقاعدہ آغاز کرنے کے مقصد سے سعودی اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کے دورۂ دمشق کی اطلاع دی ہے۔

مذکورہ ذرائع نے سعودی اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کے دورۂ شام کو، سفارتی مشن کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے سعودی عرب کے اقدامات قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ غازی بن رافع العنزی کی سربراہی میں سعودی وفد نے دمشق میں شامی وزارت خارجہ کے معاون ایمن سوسن سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سعودی وفد کے سربراہ نے پرتپاک استقبال پر شام کے نائب وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

ایمن سوسن نے سعودی وفد کا خیرمقدم کیا اور مذکورہ وفد کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کیلئے شام کی آمادگی کے بارے میں گفتگو کی۔
https://taghribnews.com/vdcjtxeiyuqehhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ