QR codeQR code

سعودی عرب نے شام میں باضابطہ طور پر دوبارہ سفارتخانہ کھول دیا

28 May 2023 گھنٹہ 15:22

سعودی ذرائع نے شام میں سفارتخانہ کا باقاعدہ آغاز کرنے کے مقصد سے سعودی اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کے دورۂ دمشق کی اطلاع دی ہے۔


سعودی ذرائع نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے شام میں باضابطہ طور پر دوبارہ سفارتخانہ کھول دیا ہے۔

سعودی ذرائع نے شام میں سفارتخانہ کا باقاعدہ آغاز کرنے کے مقصد سے سعودی اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کے دورۂ دمشق کی اطلاع دی ہے۔

مذکورہ ذرائع نے سعودی اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کے دورۂ شام کو، سفارتی مشن کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے سعودی عرب کے اقدامات قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ غازی بن رافع العنزی کی سربراہی میں سعودی وفد نے دمشق میں شامی وزارت خارجہ کے معاون ایمن سوسن سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سعودی وفد کے سربراہ نے پرتپاک استقبال پر شام کے نائب وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

ایمن سوسن نے سعودی وفد کا خیرمقدم کیا اور مذکورہ وفد کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کیلئے شام کی آمادگی کے بارے میں گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 594930

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/594930/سعودی-عرب-نے-شام-میں-باضابطہ-طور-پر-دوبارہ-سفارتخانہ-کھول-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com