تاریخ شائع کریں2023 31 March گھنٹہ 19:40
خبر کا کوڈ : 588632

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں تہران اور مسقط کے تعلقات سے متعلق بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعرات کے روز امیر عبداللہیان نے اس فون کال میں کہا کہ عمان ہمیشہ سے ایران کے لیے ایک قابل اعتماد ہمسایہ اور دوست رہا ہے اور عمان کے سلطان سلطان ہیثم کے دورے کے موقع پر عنقریب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البصیدی نے بھی اس فون کال میں کہا کہ پڑوسی ممالک آپس میں تعاون کے ذریعے خطے کی ترقی کے طویل عمل کو مختصر کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcbfwbs5rhbw0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ