QR codeQR code

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

31 Mar 2023 گھنٹہ 19:40

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں تہران اور مسقط کے تعلقات سے متعلق بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔


ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں تہران اور مسقط کے تعلقات سے متعلق بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعرات کے روز امیر عبداللہیان نے اس فون کال میں کہا کہ عمان ہمیشہ سے ایران کے لیے ایک قابل اعتماد ہمسایہ اور دوست رہا ہے اور عمان کے سلطان سلطان ہیثم کے دورے کے موقع پر عنقریب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البصیدی نے بھی اس فون کال میں کہا کہ پڑوسی ممالک آپس میں تعاون کے ذریعے خطے کی ترقی کے طویل عمل کو مختصر کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 588632

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/588632/ایران-اور-عمان-کے-وزرائے-خارجہ-درمیان-ٹیلی-فونک-گفتگو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com