تاریخ شائع کریں2023 25 January گھنٹہ 22:04
خبر کا کوڈ : 581813

ایران نے یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے اہلکاروں اور اداروں پر پابندیاں عائد کردی

ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے متعدد افراد اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران نے یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے اہلکاروں اور اداروں پر پابندیاں عائد کردی
ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے متعدد افراد اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک جوابی اقدام کے تحت متعدد یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے اہلکاروں اور اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق متعلقہ اداروں کی منظوری کے مطابق اور متعلقہ قواعد و ضوابط اور پابندیوں کے طریقہ کار کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ایک جوابی اقدام کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے مذکورہ ادارے اور افراد پر دہشت گردی اور دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے پر پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ افراد اور ادارے ایرانی عوام کے خلاف دہشت گردی، تشدد اور نفرت پھیلانے والے اقدامات پر اکسانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے، ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت، ایران میں تشدد اور بدامنی کو فروغ دینے، ایران کے بارے میں غلط معلومات کی تشہیر اور نیز ایرانی عوام کے خلاف بطور اقتصادی دہشت گردی، ظالمانہ پابندیوں کے نفاذ اور ان کو شدید کرنے میں ملوث ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران یورپی یونین اور برطانیہ کی حکومتوں کی جانب سے مذکورہ افراد اور اداروں کی حمایت، سہولت کاری اور ان کی تخریبی کارروائیوں کی روک تھام سے انکار کی مذمت کرتا ہے اور یہ دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی یہ اعلان کرتا ہے کہ ظالمانہ پابندیاں عائد کرنے اور اس میں اضافہ کرنے والوں کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر میں بیان کردہ بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام ادارے متعلقہ حکام کی منظوری کے مطابق ان پابندیوں کے نفاذ کے لیے ضروری اقدامات کریں گے، جن میں ویزوں کے اجراء پر پابندی، مذکورہ افراد کے اسلامی جمہوریہ ایران میں داخلے کو ناممکن بنانا، ایران کے مالیاتی اور بینکنگ نظام میں ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں ان کی جائیداد اور اثاثوں کو ضبط کرنا شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyydtmw6dcca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ