تاریخ شائع کریں2024 22 April گھنٹہ 11:20
خبر کا کوڈ : 632671

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے

سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان جب نور خان ایئر بیس پہنچنے تو پاکستان کے وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ، اسلامی جمہوریہ کے سفیر رضا امیری مقدم  اور پاکستان کے اعلیٰ سیاسی اور فوج عہدیداروں نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے
ایران کے صدر آج ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں چند منٹ قبل پاکستان کے وزیراعظم نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان جب نور خان ایئر بیس پہنچنے تو پاکستان کے وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ، اسلامی جمہوریہ کے سفیر رضا امیری مقدم  اور پاکستان کے اعلیٰ سیاسی اور فوج عہدیداروں نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔

چند منٹ قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

اس 2 روزہ دورے میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع، دو طرفہ تعاون اور علاقائی مسائل پر مشاورت سرفہرست ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت، صحت، معیشت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر متعلقہ وزراء اور دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں دستخط کیے جائیں گے۔

اس دورے کے دوران صدر ایران اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور اور اقتصادی مرکز کراچی شہر کا سفر بھی سید ابراہیم رئیسی کے دورہ میں شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcefw8pzjh8xpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ