تاریخ شائع کریں2024 29 March گھنٹہ 17:35
خبر کا کوڈ : 629863

نسل کشی اور ظلم کے بل بوتے پر فلسطینی عوام کو غلام بنانے کا دور گزر گیا

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی اپنی جارحیت سے خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ فلسطینی مجاہدین ان کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں گے۔
نسل کشی اور ظلم کے بل بوتے پر فلسطینی عوام کو غلام بنانے کا دور گزر گیا
یمنی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام پر صہیونی جارحیت کے جواب میں یمنی فورسز نے دشمن پر شدید حملے کئے ہیں۔

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی اپنی جارحیت سے خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ فلسطینی مجاہدین ان کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں گے۔

یمن اور خطے کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسل کشی اور ظلم کے بل بوتے پر فلسطینی عوام کو غلام بنانے کا دور گزر گیا ہے۔ یہ نبرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے اگر حد سے بڑھوگے تو سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج کو غزہ میں تاریخ شکست ہونے والی ہے جس سے امریکہ اور برطانیہ میں ناامیدی پھیل جائے گی۔ امریکہ اور اسرائیل امداد لینے کے لئے جمع ہونے والوں کو نشانہ بنانے مصروف ہیں۔ صہیونی بربریت کی وجہ سے فلسطینی بے گھر لوگ کسمپرسی کی زندگی اور موت کے درمیان میں ہیں۔ اسرائیل مجاہدین کے مقابلے میں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے بے گناہ اور نہتے عوام کو نشانہ بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان سے حزب اللہ کی کاروائیوں نے شمالی اسرائیل میں دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے۔ ہم بھی غزہ کی حمایت میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک 63 کشتیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ صہیونی بندرگاہ ام الرشرش کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی افسران نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ انیسویں صدی کے بعد سب سےبڑی حقارت کا سامنا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی حملے بند ہونے کا واحد راہ حل غزہ پر جارحیت کا خاتمہ ہے۔ امریکہ اور برطانیہ ہماری مسلح افواج کے مقابلے میں مخمصے کا شکار ہیں۔ ہمارے لاکھوں جنگجووں کا مقابلہ کرنے کی ان میں سکت نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9n09syt0xj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ