تاریخ شائع کریں2024 28 March گھنٹہ 22:10
خبر کا کوڈ : 629780

ایران کی فلسطینی عوام کی منظم نسل کشی کی مذمت

اس نسل کشی  کے حوالے سے قومی حکومتوں اور بین الاقوامی سیاسی و قانونی اداروں کے بارے میں عالمی رائے عامہ ہی نہیں بلکہ تاریخ بھی فیصلہ کرے گی۔
ایران کی فلسطینی عوام کی منظم نسل کشی  کی مذمت
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی منظم نسل کشی کے لئے، صیہونی حکومت کے ساتھ ہی دنیا کی قومی حکومتوں اور بین الاقوامی سیاسی و قانونی اداروں کو بھی جواب دہ قرار دیا ہے۔

غزہ میں صیہونی حکومت کے ذریعے فلسطینی عوام کی منظم نسل کشی کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی رپورٹ پراسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اس نسل کشی  کے حوالے سے قومی حکومتوں اور بین الاقوامی سیاسی و قانونی اداروں کے بارے میں عالمی رائے عامہ ہی نہیں بلکہ تاریخ بھی فیصلہ کرے گی۔

 ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان  نے وزارت خارجہ کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی منظم نسل کشی کی اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے صراحت کے ساتھ تصدیق کردی ہے۔

 انھوں نے لکھا ہے کہ اس رپورٹ کے آنے کے بعد دنیا کی قومی حکومتوں اور بین الاقوامی سیاسی و قانونی اداروں کو عالمی رائے عامہ کے ہی نہیں بلکہ تاریخ کے فیصلے کا بھی سامنا ہے کہ وہ اپنے انسانی، قانونی اور تاریخی  فرائض پر عمل کرتے ہیں یا نہیں ؟

 قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے  خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیزی نے فلسطین کے بارے میں اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تقریبا 6 مہینے سے غزہ پر اسرائيل کے حملے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، یہ میری ذمہ داری ہے کہ اس ہولناک ترین جرم کے بارے میں   اپنی تحقیقات کی رپورٹ پیش کروں،غزہ میں منظم نسل کشی کی گئی ہے۔

 اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیزی نے اپنی رپورٹ میں غزہ   میں منظم نسل کشی کے لئے، ایک نسل کشی کی اناٹمی،(anatomy of a genocide)    کے الفاظ استعمال کئے  ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbw9b0grhb5zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ