تاریخ شائع کریں2024 27 March گھنٹہ 21:17
خبر کا کوڈ : 629678

امان میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

بڑی تعداد میں اردنی عوام نے امان میں غاصب صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے  مظاہرہ کرکے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے  
امان میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ
بڑی تعداد میں اردنی عوام نے امان میں غاصب صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے  مظاہرہ کرکے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے  

امان میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت کا اعلان کیا۔

  مظاہرین نے مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے اطراف میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو عبورکر کے سفارتخانے تک جانا چاہتے تھے لیکن اردن کے سیکورٹی اہلکاروں نے طاقت کا استعمال کرکے انہیں روک دیا جس کے بعد مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد اردن کے عوام تسلسل کےساتھ مظاہرہ کرکے غاصب صیہونی حکومت کا سفارتخانہ بند کرنے اور اس غاصب حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdchqwn-623ni-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ