تاریخ شائع کریں2024 26 March گھنٹہ 22:56
خبر کا کوڈ : 629606

یمنی فوج کی غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں تین دن میں چھے کارروائیاں

 یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحی سریع نے آج ایک ٹی وی انٹرویو ميں کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور یمن کے خلاف جارحیت کے  جواب میں یمنی افواج نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں گزشتہ 3 دن میں 6 کارروائياں انجام دی ہیں ۔
یمنی فوج کی غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں تین دن میں چھے کارروائیاں
یمنی فوج کے ترجمان نے آج اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں تین دن میں چھے کارروائیاں انجام دی ہیں۔

 یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحی سریع نے آج ایک ٹی وی انٹرویو ميں کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور یمن کے خلاف جارحیت کے  جواب میں یمنی افواج نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں گزشتہ 3 دن میں 6 کارروائياں انجام دی ہیں ۔

 انھوں نے بتایا کہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں امریکا کے ، «MAERSK SARATOGA» اور «APL DETROIT»  نامی دو جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 بریگیڈیئر یحی سریع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے  «HUANG PU»  اور «PRETTY LADY» نامی بحری جہازوں  کو بحیرہ احمر میں ایسی حالت میں حملے کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جارہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ یمنی افواج نے اسی طرح ایک منفر آپریشن میں بحیرہ احمر میں امریکا کے دو ڈسٹرائر جنگی جہازوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
https://taghribnews.com/vdciu3aqqt1arq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ