تاریخ شائع کریں2024 25 March گھنٹہ 18:52
خبر کا کوڈ : 629445

موجود صہیونی کابینہ اسرائیلی تاریخ کی سب سے بدترین کابینہ ہے

صہیونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے نتن یاہو کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انتہائی جھوٹی اور ذمہ داریوں سے فرار کرنے والی حکومت ہے۔
موجود صہیونی کابینہ اسرائیلی تاریخ کی سب سے بدترین کابینہ ہے
یائیر لاپیڈ نے کہا ہے کہ موجود صہیونی کابینہ اسرائیلی تاریخ کی سب سے بدترین کابینہ ہے۔

صہیونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے نتن یاہو کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انتہائی جھوٹی اور ذمہ داریوں سے فرار کرنے والی حکومت ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا ہے کہ نتن یاہو حکومت حریدی صہیونیوں کو فوجی ٹریننگ سے استثناء دے کر اسرائیل کے سے غداری کرنا چاہتی ہے۔ جو بھی نتن یاہو حکومت کی حکومت کرتا ہے اس جرم میں شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں پر لازمی فوجی ٹریننگ کے حوالے سے رواں ہفتے پیش ہونے والا قانون نتن یاہو حکومت کا مکروہ چہرہ دکھانے کے لئے کافی ہے۔

لاپیڈ نے مزید کہا ہے کہ غزہ جنگ کے تقریبا 170 دن پورے ہوگئے ہیں اس دوران صہیونی فوج کو انسانی وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب مشرقی یہودیوں کے اعلی رہنما اسحاق یوسف نے کہا ہے کہ اگر حریدیوں کو فوجی ٹریننگ کے لئے جانے پر مجبور کیا گیا تو اسرائیلی کو خیرباد کہہ کر ہجرت کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjxhemiuqe8xz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ