تاریخ شائع کریں2024 25 March گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 629438

غزہ کے مرکز دیر البلح پر صیہونی فوجی حملہ،22 فلسطینیوں کی شہادت

الجزیرہ کے رپورٹر نے صہیونی فوج کی جنوبی غزہ میں خانیونس کے قصبے حمد پر بمباری کے نتیجے میں 6 افراد کی شہادت کی خبر دی ہے اورعبسان پر قابض فوج کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو غزہ کے یورپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
غزہ کے مرکز دیر البلح پر صیہونی فوجی حملہ،22 فلسطینیوں کی شہادت
 فلسطینی ذرائع نے غزہ کے مرکز دیر البلح پر صیہونی فوجی حملوں کے نتیجے میں 22 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے صہیونی فوج کی جنوبی غزہ میں خانیونس کے قصبے حمد پر بمباری کے نتیجے میں 6 افراد کی شہادت کی خبر دی ہے اورعبسان پر قابض فوج کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو غزہ کے یورپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر سے متعلقہ ذرائع نے بتایا کہ قابض صیہونی فوج نے خانیونس میں الامل اسپتال کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور اس کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجی قابضین کی طرف سے غزہ کے شفا میڈیکل کمپلیکس کے محاصرے کا آج 8 واں دن ہے۔  
 
محاصرے میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جو خوراک اور پانی کے بغیر وہاں قید ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbf9b0wrhb5ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ