خانیونس شہر میں الامل اور ناصر اسپتال پر اسرائیل کا حملہ
فلسطینی ہلال احمر نے اتوار کی شب بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کے جنوب میں واقع خانیونس شہر میں الامل اور ناصر اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
شیئرینگ :
فلسطینی ہلال احمر نے اتوار کی شب بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کے جنوب میں واقع خانیونس شہر میں الامل اور ناصر اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ہلال احمر نے مزید بتایا کہ صیہونی فوجی گاڑیاں جنوبی غزہ میں خانیونس شہر کے الامل اور ناصر اسپتال کے قریب پہنچیں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جسکے بعد تنظیم کا الامل اسپتال میں اپنے عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
چند روز قبل صیہونی فوج نے شفا اسپتال پر حملہ اور ہولناک قتل عام کیا ہے۔
عینی شاہدین نے اسپتال کے کمپائونڈ میں پھانسیوں، پناہ گزینوں کی گرفتاریوں اور نقل مکانی اور شفا اسپتال میں فلسطینیوں کے خلاف دیگر غیر انسانی کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...