تاریخ شائع کریں2024 24 March گھنٹہ 14:19
خبر کا کوڈ : 629333

بغداد میں ایرانی سفیر کی سید عمار حکیم سے ملاقات

بغداد میں تعیینات ایرانی سفیر محمد کاظم آل صادق نے عراقی تحریک حکمت ملی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بغداد میں ایرانی سفیر کی سید عمار حکیم سے ملاقات
بغداد میں ایرانی سفیر نے عراقی رہنما سے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بغداد میں تعیینات ایرانی سفیر محمد کاظم آل صادق نے عراقی تحریک حکمت ملی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق عراقی سرکاری نیوز ایجنسی واع نے کہا ہے کہ عراقی رہنما سید عمار حکیم نے ایران سفیر سے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات میں اضافے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ موقف کی ضرورت پر زور دیا۔

حکمت ملی عراق کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات میں اضافے کے لئے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں زیارتی مقامات سے زیادہ استفادہ کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس موقع پر سید عمار حکیم نے کہا کہ غزہ میں صہیونی جرائم کے فوری خاتمے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری غزہ میں صہیونی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔ اس وقت خاموشی اختیار کرنا صہیونی جرائم کی تائید کرنے کے مترادف ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfm1dvmw6d0ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ