تاریخ شائع کریں2024 24 March گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 629328

غزہ میں شہداء کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی

تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے ۔
غزہ میں شہداء کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے ۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7ا کتوبر کے بعد صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

گذشتہ دن شہید ہونے والوں کو شامل کرکے اب تک مجموعی طور 32 ہزار 142 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء میں 73 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے غزہ میں صہیونی جارحیت بند نہ ہونے کی صورت میں انسانی المیے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8hemouqe8tz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ