تاریخ شائع کریں2024 24 March گھنٹہ 12:58
خبر کا کوڈ : 629324

عراقی مزاحمت کا صیہونی وزارت جنگ کی عمارت پر ڈرون حملہ

عراقی مزاحمت نے بتایا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں غاصبوں کے خلاف حملوں میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔
عراقی مزاحمت کا صیہونی وزارت جنگ کی عمارت پر ڈرون حملہ
عراقی مزاحمت نے اتوار کی صبح ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ صیہونی وزارت جنگ کی عمارت پر ڈرون حملہ کیا گيا ہے۔

عراقی مزاحمت نے بتایا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں غاصبوں کے خلاف حملوں میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔

عراقی مزاحمت نے بتایا تھا مقبوضہ فلسطین میں بن گورین ایئر پورٹ پر کئي ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گيا ہے۔

عراقی مزاحمت نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہے تو وہ اس حکومت کے خلاف حملے تیز کر دے گا۔

عراقی مزاحمت نے گزشتہ پیر کے روز بھی بتایا تھا کہ اس نے صیہونی فوج کی ایک چھاونی کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ شام کی مقبوضہ جولان پہاڑیوں میں واقع صیہونی فوجی چھاونی کو نشانہ بنایا گيا۔

گزشتہ جمعرات کو بھی عراقی مزاحمت نے بتایا تھا کہ اس نے صیہونی فوج کی پالمخايم ایئر بیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf01dvjw6d0ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ