تاریخ شائع کریں2023 4 February گھنٹہ 13:04
خبر کا کوڈ : 582862

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا گیا

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےدنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس دینے والی ویب سائٹ وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا۔
توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا گیا
توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےدنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس دینے والی ویب سائٹ وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا۔پی ٹی اے کی جانب سے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو بلاک کیا گیا۔

اس سے قبل تو ہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے یا  نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈکی گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ قابل اطلاق قانون اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے  یا  ہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔

پی ٹی اے کی ہدایات پر جان بوجھ کر عدم تعمیلی کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو  پہلے 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کیا گیا تھا اور رپورٹ کردہ مواد کو بلاک یا  ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی اور واضح کیا گیا تھا کہ  وکی پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گااور رپورٹ کردہ غیر قانونی مواد کوبلاک کرنے  یا ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندیاں اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcaiunmu49naa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ