تاریخ شائع کریں2022 29 May گھنٹہ 12:51
خبر کا کوڈ : 551406

پاکستان و ہندوستان کے مابین آبی مذاکرات

پاکستان و ہندوستان کے مابین آبی مذاکرات 30 اور 31 مئی کو ہوں گے، مذاکراتی ایجنڈے میں بیراجوں کی مشترکہ انسپکشن کا شیڈول شامل ہے جبکہ یہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے.
پاکستان و ہندوستان کے مابین آبی مذاکرات
پاکستان و ہندوستان کے مابین آبی مذاکرات کے لیے پاکستان کا پانچ رکنی وفد انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی قیادت میں آج بروز اتوار ہندوستان جائے گا۔

پاکستان و ہندوستان کے مابین آبی مذاکرات 30 اور 31 مئی کو ہوں گے، مذاکراتی ایجنڈے میں بیراجوں کی مشترکہ انسپکشن کا شیڈول شامل ہے جبکہ یہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے، آبی شعبے سے متلعق مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی، اسکے علاوہ سیلابی پانی سے متعلق پیشگی معلومات کی فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔

ساتھ ہی مذاکرات میں انڈس واٹر کمشنرز کی سالانہ رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، ہندوستان کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر پر بات چیت ہوگی، پاکستانی وفد واگھا بارڈر کے ذریعے ہندوستان روانہ ہوگا جبکہ وفد کی واپسی یکم جون کو ہوگی۔

اس سے قبل مارچ میں پاکستان اور ہندوستان کے مابین آبی مذاکرات پاکستان میں مذاکرات ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcaw6nmi49nmy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ