تاریخ شائع کریں2021 26 November گھنٹہ 23:02
خبر کا کوڈ : 528332

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو شروع کیا جائے

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے باوجود بعد میں برسر اقتدار آنیوالی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے امریکہ سے خوفزدہ ہو کر قومی اہمیت کے منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا اور مہنگی ایل این جی خریدی۔
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو شروع کیا جائے
 شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملک میں جاری گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام اب کھانا پکانے کی سہولت سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ مہنگائی، بیروزگاری کیساتھ حالات اسی طرح جاری رہے تو بہت جلد عوام کے ہاتھوں میں حکمرانوں کے گریبان ہوں گے، عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو شروع کیا جائے تاکہ ملک ناقابل برداشت گیس بحران سے نجات حاصل کر سکے۔ علامہ سبطین سبزواری نے یاد دلایا کہ ایران اپنے حصے کے پائپ لائن بھی بچھا چکا ہے اور پاکستان کو اپنی سرزمین پر لائن بچھانے کیلئے قرض دینے پر بھی تیار ہے، مگر حکمرانوں کی نااہلی اور امریکہ کا خوف قومی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں آئی ٹی پی کے رہنما نے افسوس کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے باوجود بعد میں برسر اقتدار آنیوالی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے امریکہ سے خوفزدہ ہو کر قومی اہمیت کے منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا اور مہنگی ایل این جی خریدی، جس کا آج نہ صرف ملک و قوم کو نقصان ہوا بلکہ عوام بھی در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے ذخیرے ختم ہو چکے ہیں اور ملک کی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ اس لئے اس وقت کی حکومت نے ایران سے گیس لیکر اپنے ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی مگر امریکہ کے خوف کی وجہ سے آنیوالی حکومتیں ایسا نہ کر سکیں اور نتائج آج قوم بھگت رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc14qpi2bqi18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ