تاریخ شائع کریں2021 24 October گھنٹہ 15:29
خبر کا کوڈ : 524142

ائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر حملہ،800 قیدی فرار

اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے درجنوں مسلح افراد نے پہلے جیل کی دیوار کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ گرا دیا اور پھر جیل میں داخل ہوکر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔
ائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر حملہ،800 قیدی فرار
نائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جیل سے 800 قیدی فرار ہونے میں کمایاب ہوگئے۔

 نائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جیل سے 800 قیدی فرار ہونے میں کمایاب ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے درجنوں مسلح افراد نے پہلے جیل کی دیوار کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ گرا دیا اور پھر جیل میں داخل ہوکر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

حملہ آوروں نے اپنے ساتھیوں کو جیل کی سلاخوں سے آزاد کرالیا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دیگر قیدی بھی جیل توڑ فرار ہوگئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ 800 سے زائد قیدی فرار ہوئے۔

حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری تعینات کی گئی اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 250 سے زائد قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش میں کارروائی جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkknmi23nizd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ