QR codeQR code

ائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر حملہ،800 قیدی فرار

24 Oct 2021 گھنٹہ 15:29

اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے درجنوں مسلح افراد نے پہلے جیل کی دیوار کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ گرا دیا اور پھر جیل میں داخل ہوکر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔


نائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جیل سے 800 قیدی فرار ہونے میں کمایاب ہوگئے۔

 نائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جیل سے 800 قیدی فرار ہونے میں کمایاب ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے درجنوں مسلح افراد نے پہلے جیل کی دیوار کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ گرا دیا اور پھر جیل میں داخل ہوکر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

حملہ آوروں نے اپنے ساتھیوں کو جیل کی سلاخوں سے آزاد کرالیا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دیگر قیدی بھی جیل توڑ فرار ہوگئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ 800 سے زائد قیدی فرار ہوئے۔

حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری تعینات کی گئی اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 250 سے زائد قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش میں کارروائی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 524142

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/524142/ائجیریا-میں-درجنوں-حملہ-آوروں-نے-ایک-جیل-پر-800-قیدی-فرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com