تاریخ شائع کریں2021 18 September گھنٹہ 17:57
خبر کا کوڈ : 519302

تمام پریس کلبوں کا پی ایم ڈی اے کے خلاف پی ایف یو جے کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان

پاکستان کے سبھی پریس کلبوں کے صدور نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف، پی ایف یو جے کے فیصلوں اور ان کے انیس نکاتی مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تمام پریس کلبوں کا پی ایم ڈی اے کے خلاف پی ایف یو جے کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان
پاکستان کے تمام پریس کلبوں نے پی ایم ڈی اے کے خلاف پی ایف یو جے کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے سبھی پریس کلبوں کے صدور نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف، پی ایف یو جے کے فیصلوں اور ان کے انیس نکاتی مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے پریس کلبوں کے صدور نے لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بل کے خلاف ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

اسلام آباد پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے کہا کہ حکومت کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگر اس کے ذہن میں یہ ہو کہ وہ ہمیں روک سکے گی تو یہ ان کی بھول ہو گی۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے وضاحت کی کہ کسی بھی فورم پر انہوں نے پی ایم ڈی اے بل کی حمایت نہیں کی۔ حیدرآباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اقبال ملہہ نے کہا کہ یہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نہیں ڈنڈا اتھارٹی بل ہے۔ کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بنارس خان نے بھی پی ایم ڈی اے کے خلاف بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
https://taghribnews.com/vdcjyhei8uqevtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ