تاریخ شائع کریں2021 28 July گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 513235

بھارت کی دو ریاستوں میں خونریز جھڑپیں

ہندوستان کی ریاست آسام اور میزورام میں علاقائی ملکیت پر جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد مارے گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ان ریاستوں کے عوام نے ایک دوسرے پر سرحدی چوکیوں پر قبضہ کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔
بھارت کی دو ریاستوں میں خونریز جھڑپیں
ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست آسام اور میزورام میں علاقائی ملکیت پر جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد مارے گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ان ریاستوں کے عوام نے ایک دوسرے پر سرحدی چوکیوں پر قبضہ کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔

تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز آسام کی سرکاری افسر کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے ہوا، ریاست میزرام کے اہلکاروں نے آسام کے آفیسر کی گاڑی کو بھی نظر آتش کر دیا۔

جھڑپوں کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی، دونوں ریاستوں میں لائلہ پور کی ملکیت پر جھگڑا ہے۔ جھڑپوں کے بعد آسام اور میزورام میں حالات سخت کشیدہ ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcippawwt1azr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ