تاریخ شائع کریں2021 26 July گھنٹہ 17:43
خبر کا کوڈ : 512988

سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔
سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری
یمن کےصوبہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ میں 302 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ یمنی فوج کے مطابق جارح سعودی اتحاد اور اس کے ایجنٹوں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران الحدیدہ کےالخمسین ، حیس، الفازه، الجاح، الجبلیه اور الدریهمی کی فضا میں جاسوس ڈرون طیارے بھیجے، 63 میزائل اور مارٹر فائر کئے اور216  بار فائرنگ کرکے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کو پامال کیا۔

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ ، جنگ یمن میں داعش اور القاعدہ دہشتگردوں کا ساتھ دے رہا ہے اور یمنی عوام کے خلاف لڑ رہا ہے۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-
 
https://taghribnews.com/vdcc4iqp42bqso8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ