تاریخ شائع کریں2021 24 July گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 512704

صدر اشرف غنی کا عہدہ ختم نہ ہو جائے تب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا

ہم اقتدار پر قبضے میں یقین نہيں رکھتے کیونکہ ماضی میں افغانستان میں اکیلے دم پر حکومت کرنے والی حکومت نہیں چل سکی، اسی لئے ہم اس کا اعادہ نہیں کرنا چاہتے۔
صدر اشرف غنی کا عہدہ ختم نہ ہو جائے تب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا
طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے لیکن وہ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ جب تک کابل میں نئی حکومت کی تشکیل نہیں ہو جاتی اور صدر اشرف غنی کا عہدہ ختم نہ ہو جائے تب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں طالبان کے موقف کا اعلان کیا کہ ملک میں آگے کیا ہو سکتا ہے۔ سہیل شاہین نے کہا کہ جب اشرف غنی کی حکومت ختم ہوگی اور دونوں فریق کے درمیان قابل قبول گفتگو کے بعد نئی حکومت تشکیل پائے گی تب وہ مسلحانہ جد و جہد روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم اقتدار پر قبضے میں یقین نہيں رکھتے کیونکہ ماضی میں افغانستان میں اکیلے دم پر حکومت کرنے والی حکومت نہیں چل سکی، اسی لئے ہم اس کا اعادہ نہیں کرنا چاہتے۔
 
https://taghribnews.com/vdciuraw5t1azy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ