تاریخ شائع کریں2021 10 June گھنٹہ 15:16
خبر کا کوڈ : 507295

اسرائیل کے فوجی اڈے حماس کے میزائیلوں کی رینج میں

فلسطینی استقامتی محاذ نے صہیونی فضائیہ کے فوجی اڈوں کو خاص طور سے اپنے ميزائیل حملوں کا نشانہ بنایا تھا، حتی کہ دورترین مقامات پر واقع فوجی اڈے بھی غزہ سے فائر کئے جانے والے میزائیلوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔
اسرائیل کے فوجی اڈے حماس کے میزائیلوں کی رینج میں
صیہونی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نے غزہ کی 12 روزہ جنگ میں حتی اسرائیلی طیارے کو گرانے کی بھی کوشش کی تھی۔

فارس نیوز کے مطابق صیہونی ائرفورس کے سربراہ " آمیکام نورکین" نے 12 روزہ جنگ کے نئے پہلوؤں کا انکشاف کیا ہے۔

صیہونی چینل 12 کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں ضمنی طور پر "سیف القدس" سے موسوم جنگ میں فلسطینی استقامتی محاذ کی فتح کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے فوجی اڈے حماس کے میزائیلوں کی رینج میں ہیں اور حتی انہوں نے حال ہی میں ہمارے ایک طیارے کو اپنے میزائیل کا نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی 12 روزہ جنگ کے دوران فلسطینی استقامتی محاذ نے صہیونی فضائیہ کے فوجی اڈوں کو خاص طور سے اپنے ميزائیل حملوں کا نشانہ بنایا تھا، حتی کہ دورترین مقامات پر واقع فوجی اڈے بھی غزہ سے فائر کئے جانے والے میزائیلوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔
 
https://taghribnews.com/vdchwqnmm23nvid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ