تاریخ شائع کریں2021 8 June گھنٹہ 21:47
خبر کا کوڈ : 507099

یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصی کے دروازے کا نام تبدیلی کرنے کا منصوبہ

میڈیارپورٹس کے مطابق یہودی آباد کاروں کی خواتین پر مشتمل تنظیم خواتین برائے ہیکل سلیمانی نے مراکشی روازے سے متصل پل پر ایک بینر آویزاں کیا ہے جس پر مراکشی دروازے کو باب ہلیل کا نام دیا گیا ہے۔
یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصی کے دروازے کا نام تبدیلی کرنے کا منصوبہ
یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصی کے تاریخی دروازے (باب المغاربہ)جسے مراکشی دروازہ کہا جاتا ہے کا نام تبدیل کرکے باب ہلیل رکھنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہودی آباد کاروں کی خواتین پر مشتمل تنظیم خواتین برائے ہیکل سلیمانی نے مراکشی روازے سے متصل پل پر ایک بینر آویزاں کیا ہے جس پر مراکشی دروازے کو باب ہلیل کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام یہودی خاتون آباد کار ھلیل ارئیل کی نسبت سے دیا گیا ہے،جسے جون 2016 کو الخلیل شہر میں ایک حملے میں جھنم واصل کردیا گیا تھا۔باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنے کی اس سازش کے پیچھے مقتول یہودی آباد کارہ کی ماں رینا دیبورا ارئیل ہے جو خواتین برائے ہیکل نامی یہودی تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن بھی ہے۔
 
خیال رہے کہ اسرائیلی قابض حکام اور صہیونی ریاست کے تمام ادارے مسجد اقصی پرحملوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انتہا پسند یہودی پرقبلہ اول دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے لیے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔یہودی خاتون نے اس مہم میں مسجد اقصی کے تاریخی مراکشی دروازے کا نام تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے آباد کاروں سے مراکشی دروازے کو ھلیل ارئیل کے نام سے یاد کرنے پر زور دیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjhaeihuqeyyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ