تاریخ شائع کریں2021 29 May گھنٹہ 17:53
خبر کا کوڈ : 505889

گوگل کا فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا اظہار

گوگل نے فلسطینیوں  کے سروں اور گلے میں پہننے والےعلامتی مفلر” کفایہ” کو دہشت گردی کی علامت کے طور پر پیش کیا ،جب بھی انٹرنیٹ صارف گوگل پر دہشت گردی کی علامت معلوم کریں گے تو  آپ کو کفايہ کی تصويريں دکھلائی جائیں گی۔
گوگل کا فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا اظہار
 يہ دوسرا موقع ہے کہ جب گوگل نے فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا اظہار کيا ہے اس سے قبل گوگل ميپ پر فلسطين کے نقشے کو مٹا یا جا چکا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا میں قابض ریاست اسرائیل سے اپنی قربت اورفلسطینیوں سے نفرت اور تعصبانہ رویے کا اظہار کرتے ہوئے گوگل نے فلسطينيوں سے اظہار يکجہتی کا نشان اور اسرائيلی جارحيت کےخلاف مزاحمت کی علامت کفايہ کو دہشت گردوں کی نشانی قرار دے ديا۔

گوگل نے فلسطینیوں  کے سروں اور گلے میں پہننے والےعلامتی مفلر” کفایہ” کو دہشت گردی کی علامت کے طور پر پیش کیا ،جب بھی انٹرنیٹ صارف گوگل پر دہشت گردی کی علامت معلوم کریں گے تو  آپ کو کفايہ کی تصويريں دکھلائی جائیں گی۔

اس سے قبل بھی  گوگل نے فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا کھلم کھلا اظہار کيا اور گوگل ميپ پر فلسطين کے نقشے کو ہی مٹا دیا تھا جبکہ تازہ ترین صورت حال کے مطابق غزہ پر گذشتہ  ہفتے 11روزہ  لڑائی میں اسرائیلی بمباری کے وقت گوگل نے تصويروں کو دھندلا کرکے صیہونی مظالم چھپانے کی بھی بھرپور کوشش کی جس کے نتیجے میں اس متعصبانہ اور نفرت انگيز رويے پر دنيا بھر ميں گوگل کو تنقيد کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل جسے دہشت گردوں کی نشانی قرار دے رہا ہے وہ فلسطینی باشندوں کا پہناوا کفايہ ہے جو اسرائيلی جارحيت کے خلاف فلسطينيوں کی مزاحمت کا نشان ہے اورجسے اوڑھ کر دنيا بھر ميں فلسطينيوں سے اظہار يکجہتی کيا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevn8nojh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ