تاریخ شائع کریں2020 23 December گھنٹہ 20:23
خبر کا کوڈ : 486958

صلاح الدین کے نوے کلومیٹر سے زیادہ علاقے سے داعش دہشتگردوں کا صفایا۔

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ملک کے شمالی علاقوں میں داعش کی دراندازی ناکام بنا دی۔
صلاح الدین کے نوے کلومیٹر سے زیادہ علاقے سے داعش دہشتگردوں  کا صفایا۔
رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے انفارمیشن سینٹر نے کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے مغربی عراق کے صوبۂ صلاح الدین کے سید غرب علاقے میں داعش دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی۔

رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے جوانوں نے عراقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مشرقی صلاح الدین کے نوے کلومیٹر سے زیادہ علاقے سے داعش دہشتگردوں  کا صفایا کیا، ان کے بیس سے زیادہ خفیہ اڈوں کو تباہ کیا اور اڑتیس بموں کو ناکارہ بنایا۔

الحشد الشعبی کے اس مشترکہ آپریشن میں صوبہ صلاح الدین کے شیخ محمد، ام الجماجم اور چند دیگر علاقوں سے بھی داعش کا صفایا کیا گیا اور مختلف علاقوں و دیہاتوں میں امن و سیکورٹی قائم کرکے پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی زمین ہموار کی گئی۔

کرکوک و مشرقی دجلہ کے آپریشنل کمانڈر حیدر ابراہیم السہلانی نے بھی اس علاقے میں وسیع پیمانے پر انجام پانے والے سیکورٹی آپریشن کے مکمل ہونے کی خبر دی ہے۔ 

تین سال کی جنگ کے بعد دوہزار سترہ میں عراق سے داعش دہشتگردوں کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس گروہ کے باقیات اب بھی اس ملک کے بعض علاقوں میں سرگرم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjimexouqeohz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ