تاریخ شائع کریں2013 1 November گھنٹہ 10:33
خبر کا کوڈ : 144440
حجۃ الاسلام والمسلمین حمید عظیمی :

عزاداری امام حسین (ع) کودینی تعلیمات کے مطابق انجام دینا چاہیے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے کہا ہے کہ دین اسلام کے قوانین مشخص ہیں اوراس کے خاص مآخذ ہیں لہذا عزاداری امام حسین علیہ السلام کو ان قوانین کے مطابق انجام دینا چاہیے۔
عزاداری امام حسین (ع) کودینی تعلیمات کے مطابق انجام دینا چاہیے
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین حمید عظیمی نے تبریز کے شاہ حسین گویان کی مذہبی انجمنوں کے پہلے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت علیہم السلام چراغ ہدایت اورکشتی نجات ہیں اورجس طرح کشتی نوح میں بیٹھنے والوں نے نجات پیدا کی تھی اوراس سے دوررہنے والے ہلاک ہوگئے اسی طرح جوانسان اہل بیت علیہم السلام کی پناہ میں جاتے ہیں وہ نجات پا جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تشیع کا عظیم ترین فخر یہ ہے کہ ان کے پاس اہل بیت علیہم السلام اورامام حسین علیہ السلام جیسی ہستیاں موجود ہیں،قیامت کے روزہرآنکھ روئے گی مگر اللہ کے خوف اورامام حسین علیہ السلام کی مصیبت پرگریہ کرنےوالی آنکھ نہیں روئےگی۔

صوبہ مشرقی آذربائیجان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے کہا ہے کہ امام باقرعلیہ السلام نے وصیت فرمائی تھی کہ آپ کی شہادت کے دس سال بعدتک عزاداری برپا کی جائے لیکن امام حسین علیہ السلام کی مصیبت بہت بڑی تھی اورآپ کی شہادت کوہزارسال گزرنے کے بعد بھی ہرسال عزاداری سیدالشہداء بھرپورطریقے سے منائی جاتی ہے۔

حجۃ الاسلام عظیمی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام پرجومصبیتیں آئی ہیں پوری تاریخ میں ان کی مثال نہیں ملتی اورنہ ہی ملے گی،پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورحضرت علی علیہ السلام نے کربلاکے واقعہ سے پہلے سید الشہدا پرگریہ فرمایا تھا کہ جواس مصیبت کے عظیم ہونے کی علامت ہے۔

انہوں نے بدعتوں کے خلاف جنگ کوایک مشکل کام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمرسعد کا لشکراپنے آپ کو مسلمان کہلواتا تھا اورانہوں نے دین اوراسلام کے نام پرامام حسین علیہ السلام کو شہید کیا اوراس دورمیں بھی اپنے آپ کومسلمان کہلانے والے تکفیری اورسلفی شام میں مسلمانوں اورشیعوں کا قتل عام کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgtt9qzak9tt4.,0ra.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ