حزب اللہ عراق کا امریکی چھاونی عین الاسد پر ڈرون حملہ
یہ حملہ حزب اللہ عراق کے اس اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہوا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
شیئرینگ :
مغربی عراق میں واقع عین الاسد چھاونی میں تعینات امریکی فوجیوں پر پیر کے روز ڈرون حملہ ہوا ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے اس سلسلے میں روئٹرز کو بتایا ہے کہ امریکی چھاونی عین الاسد پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
یہ حملہ حزب اللہ عراق کے اس اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہوا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
عراق کی اس مزاحمتی تنظیم نے بتایا ہے کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران چونکہ امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء پر کوئي پیش رفت نہيں ہوئی اس لئے وہ عراق میں امریکی فوجیوں کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہيں۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی تعلیمی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ مظاہروں کا دائرہ پھیلتے ہوئے نارتھ کیرولینا تک پہنچ گیا ہے۔