تاریخ شائع کریں2024 17 April گھنٹہ 16:47
خبر کا کوڈ : 632184

ایران کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کسی بھی نئی حماقت کے مہلک نتائج ہوگے

ایران کے ڈرون سکواڈرن نے اسرائیل کے رد عمل کی تحقیقات اور اس کے دفاعی نظام کے مقام اور راستوں کا پتہ لگانے کے لیے بھیجے گئے اپنے ڈرونز کو ڈیزائن کیا تھا۔
ایران کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کسی بھی نئی حماقت کے مہلک نتائج ہوگے
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ اور ماہرین نے مقبوضہ فلسطین میں اس حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی انتقامی کارروائیوں کے طول و عرض پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے کسی بھی نئی حماقت کے مہلک نتائج سے خبردار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی ابھی تک مقبوضہ فلسطین میں اسلامی جمہوریہ ایران کی انتقامی کارروائی کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں لیکن اس ایرانی کارروائی سے متعلق خبریں اور تجزیے اب بھی عبرانی میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ عبرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ 14 اپریل 2024 کی رات کو ایران کا اسرائیل پر حملہ عالمی سلامتی کی تاریخ میں گائیڈڈ میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے سب سے زیادہ مرتکز اور مربوط حملہ تھا اور ایرانی ڈرون کئی مقامات سے اور 1,000 سے 1,500 کلومیٹر کے فاصلے سے فائر کیے گئے۔

اسی تناظر میں ایک صیہونی اہلکار نے جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ایران کے ڈرون سکواڈرن نے اسرائیل کے رد عمل کی تحقیقات اور اس کے دفاعی نظام کے مقام اور راستوں کا پتہ لگانے کے لیے بھیجے گئے اپنے ڈرونز کو ڈیزائن کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdjx09oyt0sf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ