تاریخ شائع کریں2024 17 April گھنٹہ 12:11
خبر کا کوڈ : 632130

اسرائیل کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب کا ڈرون اور میزائل حملہ ایران کا قانونی حق تھا

صہیونی حکومت نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا اور فوجی مشیروں کو شہید کیا۔ اس کے جواب میں حملہ کرنا ایران کا قانونی حق تھا۔ ایران نے اپنے قانونی حق کا استعمال کیا ہے۔
اسرائیل کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب کا ڈرون اور میزائل حملہ ایران کا قانونی حق تھا
پاکستانی سینیٹ کے سابق چیئرمین اور حکمران جماعت کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب کا ڈرون اور میزائل حملہ ایران کا قانونی حق تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق نے اسرائیل پر ایرانی حملے کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا اور فوجی مشیروں کو شہید کیا۔ اس کے جواب میں حملہ کرنا ایران کا قانونی حق تھا۔ ایران نے اپنے قانونی حق کا استعمال کیا ہے۔

سابق سینیٹ چیئرمین نے کہا کہ تمام پاکستانی ایران کی جانب سے کیے گئے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور مفادات کا بہترین تحفظ کرسکتا ہے۔ اگر اسرائیل کوئی جوابی اقدام کرے تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

سینئر پاکستانی سیاستدان نے غزہ اسرائیلی کاروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے حملوں کی وجہ پوری دنیا میں اس کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہورہے ہیں۔ یہ اسرائیل کے حامیوں کے لئے بڑا پیغام ہے کہ وہ کس قدر نفرت کا شکار ہورہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcexw8p7jh8xzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ