تاریخ شائع کریں2024 17 April گھنٹہ 11:59
خبر کا کوڈ : 632126

حزب اللہ کا صیہونی میزائل ڈیفنس سسٹم پر 2 ڈرون حملہ

المیادین نیٹ ورک نے حزب اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ ڈرون آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم کے پلیٹ فارمز کو نشانہ بنانے اور وہاں تعینات فورسز کونقصان پہنچانے میں کامیاب رہے۔
حزب اللہ کا صیہونی میزائل ڈیفنس سسٹم پر 2 ڈرون حملہ
حزب اللہ لبنان نے آج (منگل) کریات شمعونہ نامی صہیونی بستی کے قریب بیت ھلیل کے علاقے میں صیہونی میزائل ڈیفنس سسٹم کو 2 ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

2 ڈرون لبنان کی سرحد عبور کرنے کے بعد بیت ھلیل کے علاقے میں پھٹے۔

المیادین نیٹ ورک نے حزب اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ ڈرون آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم کے پلیٹ فارمز کو نشانہ بنانے اور وہاں تعینات فورسز کونقصان پہنچانے میں کامیاب رہے۔

صہیونی میڈیا کےمطابق اس حملے کے بعد لبنان کی سرحد کے قریب ادمیت، حانیتا، یعرا، متسوفا اور شلومی کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
https://taghribnews.com/vdcj88emmuqetvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ