تاریخ شائع کریں2024 15 April گھنٹہ 14:05
خبر کا کوڈ : 631902

ایران اور شام دونوں صہیونی مظالم کے شکار فلسطینی عوام کی حمایت پر متفق ہیں

صہیونی حکومت نہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتی ہے اور نہ اقوام متحدہ کے منشور کی پابند ہے۔ اس سرکش حکومت کے خلاف ایران نے اپنے دفاع کے حق کے تحت کاروائی کی ہے۔
ایران اور شام دونوں صہیونی مظالم کے شکار فلسطینی عوام کی حمایت پر متفق ہیں
ایرانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے شامی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے حق کا دفاع کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد نے ایرانی ہم منصب امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کہا کہ صہیونی حکومت نہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتی ہے اور نہ اقوام متحدہ کے منشور کی پابند ہے۔ اس سرکش حکومت کے خلاف ایران نے اپنے دفاع کے حق کے تحت کاروائی کی ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین میں عوام کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کرنے پر مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور شام دونوں صہیونی مظالم کے شکار فلسطینی عوام کی حمایت پر متفق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا حملہ ایک معقول اور مناسب ردعمل تھا۔ صہیونی حکومت کو کوئی جارحانہ قدم اٹھائے تو ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت مزید کاروائی کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcaw6niu49neo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ