تاریخ شائع کریں2024 14 April گھنٹہ 21:14
خبر کا کوڈ : 631821

ایران کے قونصل خانے پر اسرائيل کے حملے کے انجام کی جانب سے خبردار کیا تھا

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مہینوں سے علاقے میں مخاصمت میں اضافے کو روکنے کے لئے عالمی کوششوں  اور غزہ میں جنگ بندی پر زور دے رہا ہے ۔
ایران کے قونصل خانے پر اسرائيل کے حملے کے انجام کی جانب سے خبردار کیا تھا
پاکستان نے مشرق وسطی کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقوں کی جانب سے صبر و تحمل کا مطالبہ کیا اور کہا ہےکہ اسلام آباد نے پہلے ہی اسلمای جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر اسرائيل کے حملے کے انجام کی جانب سے خبردار کیا تھا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مہینوں سے علاقے میں مخاصمت میں اضافے کو روکنے کے لئے عالمی کوششوں  اور غزہ میں جنگ بندی پر زور دے رہا ہے ۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ڈرون و میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی آباد نے رواں مہینے کے آغاز میں ہی شام میں ایران کے قونصل خانہ پر صیہونی حکومت کے حملے کے انجام کے سلسلے میں خبردار کیا تھا۔

بیان میں کہا گيا ہے : آج کے واقعات، سفارت کاری کا شیرازہ بکھنے کی علامت ہيں۔

اسی طرح ان حالت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جب سلامتی کونسل عالمی امن و امان قائم کرنے پر قادر نہيں ہوتی تو اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ اب پائیدار امن بے حد ضروری ہے اس لئے ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہيں کہ وہ جتنا ہو سکے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگي کے خاتمے کی سمت قدم بڑھائيں ۔

واضح رہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر دسیوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  دمشق ميں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے حملے اورشام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مشیروں کی شہادت اور اس کے دیگر جرائم  کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرو اسپیس فورس نے  مقبوضہ فلسطین میں معینہ اہداف پر دسیوں  ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcau6ni649nea1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ