تاریخ شائع کریں2024 14 April گھنٹہ 13:08
خبر کا کوڈ : 631756

ایران کے میزالوں نے متعدد اہم صیہونی مراکز کو نشانہ بنایا

 صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے بھی جنوبی مقبوضہ فلسطین کے علاقے عراد میں ایرانی میزائلوں سے کئي  افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
ایران کے میزالوں نے متعدد اہم صیہونی مراکز کو نشانہ بنایا
خبری ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ ایران کے میزالوں نے متعدد اہم صیہونی مراکز کو نشانہ بنایا ہے

ایران کے کئی میزائل نقب میں رامون ہوائی اڈے پر گرے ہیں۔  

 صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے بھی جنوبی مقبوضہ فلسطین کے علاقے عراد میں ایرانی میزائلوں سے کئي  افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق ایران کے متعدد میزائل براہ راست مقبوضہ فلسطین کے شہر الفحم پر گرے جس کے بعد امدادی دستوں کو وہاں روانہ کیا گیا۔

 ارنا کے مطابق جنوبی  مقبوضہ فلسطین کا  نواتیم ایئر بیس بھی جو بئر السبع کے نزدیک واقع ہے ، ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا ہے ۔

اس ایئر بیس میں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے ہینگر ہیں اور ایف 35 جنگی طیارے کے لئے مخصوص رن وے بھی اس ایئر  بیس میں موجود ہے ۔ ایران کے میزائلوں سے اس کو بھی نقصانات پہنچے ہیں لیکن صیہونی حکومت نے ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔   
https://taghribnews.com/vdchmzn--23nxqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ