تاریخ شائع کریں2024 18 March گھنٹہ 13:42
خبر کا کوڈ : 628748

صیہونی حکومت کے فوجیوں کا غزہ کے شفا اسپتال پر حملہ

صہیونی فوج نے غزہ شہر کے شفا اسپتال کو بھاری توپ خانے اور فضائی حملے سے نشانہ بنایا۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں کا غزہ کے شفا اسپتال پر حملہ
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے پیر کی صبح غزہ کے شفا اسپتال پر حملہ کیا اور اس مرکز صحت کا محاصرہ کرلیا۔

صہیونی فوج نے غزہ شہر کے شفا اسپتال کو بھاری توپ خانے اور فضائی حملے سے نشانہ بنایا۔

ان حملوں کے ساتھ ہی اسرائیلی قابض فوج نے اس اسپتال پر بھی گولیاں برسائیں اور اس کا محاصرہ کرلیا۔

فلسطینی ذرائع نے شفا اسپتال پر صہیونی حملے میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

ان ذرائع کے مطابق اس ہسپتال کے اندر سینکڑوں بے گھر افراد، مریض، صحافی اور طبی عملے کے افراد  محصور ہو کر رہ گیا ہے۔

صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اسے ہسپتال کے اندر حماس مزاحمت کے سینئر کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceev8pvjh8wfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ