تاریخ شائع کریں2024 5 March گھنٹہ 12:32
خبر کا کوڈ : 627281

ایران اور پاکستان کے تعلقات گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں اور قربت پر مبنی ہیں

سید ابراہیم رئیسی نے پیر کی شام محمد شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں ایک بار پھر پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔
ایران اور پاکستان کے تعلقات گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں اور قربت پر مبنی ہیں
 ایران کے صدر نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور ثقافتی رشتوں اور ہمسائیگی سے بالاتر قربت پر مبنی ہیں اور ہم اپنے پڑوسیوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی پالیسی کے فریم ورک کے حوالے سے دوست اور برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان سے دوطرفہ بات چیت اور ہمہ جہت تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے پیر کی شام محمد شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں ایک بار پھر پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

صدر مملکت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں اور قربت پر مبنی ہیں، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پڑوسیوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی پالیسی کے فریم ورک کے حوالے سے  دوست اور برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے،

رئیسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت اس ملک کی ترقی میں کامیاب قدم اٹھا ئے گی اور اللہ تعالیٰ سے نئی حکومت کی کامیابی اورپاکستانی عوام کی عافیت کی دعا کی۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے نئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات بہتر ہوں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان دوستی کے گہرے رشتوں کی بدولت باہمی تعاون کی راہ میں موجود بے شمار مواقع اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی راہ میں موثر قدم اٹھا سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfcedvyw6d00a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ