تاریخ شائع کریں2023 25 September گھنٹہ 16:42
خبر کا کوڈ : 608171

ہم دشمنوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ حملے کا تصور بھی نہ کرے

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے گزشتہ 45 سالوں میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ امام زمانہ (عج) کی وفادار قوم ہیں جو گزشتہ 45 سالوں میں کسی طاقت سے خوفزدہ نہیں ہوئی اور بہادری سے لڑی ہے، ساتھ ہی تمام شعبوں میں ترقی بھی کر رہی ہے۔
ہم دشمنوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ حملے کا تصور بھی نہ کرے
قم المقدسہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ مسلح افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں تاکہ کوئی دشمن ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرے،ہم دشمنوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ حملے کا تصور بھی نہ کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے گزشتہ 45 سالوں میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ امام زمانہ (عج) کی وفادار قوم ہیں جو گزشتہ 45 سالوں میں کسی طاقت سے خوفزدہ نہیں ہوئی اور بہادری سے لڑی ہے، ساتھ ہی تمام شعبوں میں ترقی بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب دشمن ہمارے علاقوں پر حملہ کیا کرتا تھا اور ہم خوزستان اور اہواز کے تحفظ کے لیے پریشان تھے لیکن آج اللہ کے فضل اور ایران کی مسلح افواج کی طاقت کے باعث دشمن حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، بلکہ حملے کے بارے میں سوچتا بھی نہیں ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ دشمنوں نے ایران میں اندرونی انتشار اور فساد برپا کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام کی دانشمندی سے یہ سازش ناکام ہوئی۔
https://taghribnews.com/vdccm4qes2bqxs8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ