تاریخ شائع کریں2023 8 August گھنٹہ 14:39
خبر کا کوڈ : 602989

دشمن اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کرکے، ایرانی عوام میں ایمان و امید کو کمزور کرنا چاہ رہا ہے

آج دشمن کی جانب سے جاری میڈیا وار کا مقابلہ کرنے کے لئے میڈیا وار کی ضرورت ہے اور اس بات پر باریک بینی سے توجہ دینی چاہیے کہ دشمن کہاں نشانہ لگا رہا ہے۔
دشمن اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کرکے، ایرانی عوام میں ایمان و امید کو کمزور کرنا چاہ رہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے نامہ نگاروں سے خطاب میں کہا : آپ سب کی زحمتوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہيں آپ سب دشمن کی میڈیا وار کے نشیب و فراز میں، صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح دکھانے کی کوشش کرنے والے دشمنوں کے سامنے ڈٹے ہيں۔

صدر ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے منگل کے روز  ایرانی ذرائع ابلاغ  کے قومی فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں یوم روزنامہ نگار کا ذکر کیا اور کہا کہ آج دشمن کی جانب سے جاری میڈیا وار کا مقابلہ کرنے کے لئے میڈیا وار کی ضرورت ہے اور اس بات پر باریک بینی سے توجہ دینی چاہیے کہ دشمن کہاں نشانہ لگا رہا ہے۔

صدر مملکت نے رہبر انقلاب اسلامی کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کرکے، ایرانی عوام میں ایمان و امید کو کمزور کرنا چاہ رہا ہے اور اس سلسلے میں حکومت اور روزنامہ نگاروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے حکومت کو عمل و اقدام اور صحافیوں کو بیان و رپورٹنگ کے ذریعے سماج خاص طور پر نوجوان نسل میں ایمان و امید کو مستحکم کرنا چاہیے۔

صدر مملکت نے گزشتہ 2 برسوں میں ایران کی ترقی اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج اتنے خطرات اور پابندیوں کے باوجود، ہم مختلف شعبوں میں ترقی کر رہے ہيں اور جو کام کئے گئے ہيں خاص طور پر نالج بیسڈ کمپنیوں کی جانب سے وہ قابل فخر ہيں۔

صدر ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا بھی ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم  کبھی بھی مذاکرات کی میز سے ہٹے نہيں ہیں تاہم انہوں نے کہا: آج پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات میں مضبوط پوزيشن اور ٹھوس موقف رکھنے کے باوجود ہم مد مقابل فریق پر اعتماد نہيں کریں گے ، کیونکہ ہم نے ان کی طرف سے وعدہ خلافی کا کئي بار مشاہدہ کیا ہے اس لئے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ہی ساتھ ہم پابندیوں کو بے اثر کرنے کے لئے ملکی توانائي پر بھروسہ کرتے ہيں یہی وجہ ہے کہ بہت سے شعبوں میں علاقے میں ہم سب سے آگے ہيں اور آج دنیا، ایران کو ایک ترقی یافتہ اور ٹکنالوجی والا ملک سمجھتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdjx09nyt0zn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ